ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی ایک سینئر پولیس افسر نے کہا ہےکہ صوبہ نورستان میں آج پولیس کی ایک گشتی دستے کے راستے میں بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ پولیس اھلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان نے دعوی کیا ہےکہ اس بم دھماکے میں گيارہ پولیس اھلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے حقانی نیٹ ورک کو صوبہ وردک میں بم حملوں کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ انہیں ایسے ثبوت و شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک نے صوبہ وردک کے شہر سید آباد میں بم دھماکے کئے ہیں۔ یہ بم دھماکے گذشتہ روز ہوئے تھے۔ یاد رہے سید آباد میں دو خود کش بم دھماکوں میں تیرہ افراد جان بحق اور اسّی زخمی ہوئے تھے۔بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ افغانستان جنگ میں شکست کھاچکا ہے اور اس ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
.....
/169